ایرانی بندرگاہوں کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں بڑھائیں گے، افغانستان

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان عبدالسلام جواد اخونزادہ نے کہا ہے کہ افغانستان ایرانی بندرگاہوں کے ذریعے مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھنے پر آمادہ ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے ساتھ تجارت کے حجم میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان 7۔1 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی۔

اخونزادہ نے مزید کہا کہ افغانستان نے ایران سے ایک ارب ڈالر زیادہ سامان برامد کیا تھا جبکہ اس کے مقابلے میں ایران نے افغانستان سے تقریبا 3 کروڑ ڈالر کی اشیاء خریدی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی کوشش ہے کہ اپنی ضرورت کی بیشتر اشیاء ایرانی بندرگاہوں کے ذریعے مختلف ممالک سے برامد کرے جس میں ہرمزگان کے دارالحکومت بندرعباس اور سیستان و بلوچستان کی بندرگاہ چابہار شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *