[]
حیدرآباد 3- اگست ( اردو لیکس) گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہ علی بنڈہ-اندرانگر چندرائن گٹہ فلائی اوور برج (بنڈلہ گوڑہ منڈل ) میں طلباوطالبات کے لئے آنکھوں کامفت معائنہ کیمپ اس اسکول کے قدیم طلباء کی دلچسپی کے باعث منعقد ہوا- ماہر امراض چشم ڈاکٹر ایم اے عتیق نے اس موقع پر طلباء وطالبات کومخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ اس وقت آشوب چشم کی وباء کافی پھیلی ہوئی ھے ایسے بچے جنہیں یہ مرض لاحق ہوجا ۓ وہ دوسروں سے فاصلہ بناۓ رکھیں اپنی توال اور دستی الگ رکھیں ـ
آنکھوں کو بار بار نہ ملیں احتیاط کے لئے کالے چشمہ کا چند دنوں کے لئے ضرور استعمال کریں اور ہاتھ صاف ستھرے رکھیں صدر معلمہ محترمہ رُخسانہ روحی نے کیمپ کے انعقاد پر سابق طلبا اور ڈاکٹر ایم اے عتیق اور ان کی ٹیم کاشکریہ ادا کرتے ہوۓ سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے طلبہ کو خصوصی طور پر کہا کہ وہ اپنی آنکھوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں اللہ کی نعمتوں میں آنکھ بھی ایک عظیم نعمت ھے قریب سے ٹی وی دیکھنے اور موبائل فون کے مسلسل استعمال سے پرہیز کریں اور اگر کوئی آشوب چشم سے متاثر دکھائی دے تو اس سے وقتی طورپر فاصلہ بناۓ رکھیں آنکھوں کو صاف ستھرا اور صحتمند رکھنے کے لئیے روزانہ ہلکی سی ورزش کریں گرد وغبار سے ممکنہ طورپر پر اپنے آپ کو دور رکھیں ـ
انہوں نے طلباء کو وقت کی پابندی کے ساتھ اسکول آنے اور ہمیشہ صاف ستھرارہنے کی تلقین بھی کی – ڈاکٹر ایم اے عتیق نے آشوب چشم سے متاثر ہونے والوں کا اپنے کلنک واقع ڈی آر ایل روڈ وکاس اسکول کےبازو حافظ بابا نگر (فون ـ 9533561373) پر مفت علاج کا بھی تیقن دیاـ معلمہ محترمہ سیدہ رضوانہ نےبھی آشوب چشم سے محفوظ رہنے کی مختلف باتوں سے طلبہ کو واقف کرایا ـ اس موقع پر طلباءمحمد فردین ‘گلفام ‘احمد ‘ قادراور دوسرے سابق طلباء موجود تھے