غلط خبر کی اشاعت پر نمستے تلنگانہ کے خلاف کیس درج

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی اورآندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈوکی بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ملاقات کے متعلق غلط خبرشائع کرنے کے خلاف تلگو روزنامہ ”نمستے تلنگانہ“ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ٹی پی سی سی کے کارگزارصدرو ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے بیگم پیٹ پولیس میں اس سلسلہ میں ایک شکایت درج کرائی۔ان کی اس شکایات پرآئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے، اس کا کرائم نمبر 154/2024 ہے۔

مہیش کمار گوڑ نے اس شکایت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اخبار نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ چندرا بابو اورریونت ریڈی 7 مارچ کو دہلی جاتے ہوئے بیگم پیٹ ہوائی اڈے پرملے تھے جبکہ یہ سچ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا اس دن ریونت ریڈی3 بجے سہ پہر بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچے اور 3:37 بجے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے، جبکہ چندرا بابو 2.45 بجے دوپہر ائیرپورٹ پہنچے اور 3:07 بجے سہ پہر دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ چندرا بابو لاؤنج میں داخل ہوئے بغیر ہی چلے گئے اورریونت ریڈی صرف 10 منٹ کے لیے لاؤنج میں موجود تھے، اس لیے وہاں دونوں کے ملنے کا کوئی موقع نہیں تھا لیکن نمستے تلنگانہ نے یہ خبر شائع کی کہ دونوں نے 3:30بجے سہ پہر سے تقریباً2 گھنٹوں تک ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ اخبارنے غلط طور پرخبرشائع کی کہ چندرا بابو نے آندھرا پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ریونت ریڈی سے مدد مانگی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *