وزیر ا عظم مودی نے اعظم گڑھ کا نام بدل دیا

[]

اعظم گڑھ(یوپی): اعظم گڑھ‘ اب اجنماگڑھ کہلائے گا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے 3700کروڑ روپیوں کے کئی ترقیاتی پراجکٹس کا اعلان کرتے ہوئے اتوار کے دن یہ بات کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے گذشتہ چند دن میں دیکھاہوگا میں نے ملک میں کئی پراجکٹس کا افتتاح کیا۔ لوگ جب کئی ایرپورٹس‘ ریلوے اسٹیشن‘ آئی آئی ایم اور ایمس کے بارے میں سنتے ہیں تو حیران ہوجاتے ہیں۔

 کئی لوگ سوچتے ہیں کہ یہ الیکشن سیزن کی وجہ سے ہے۔ پچھلی حکومتوں والے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے اعلانات کرتے تھے۔ اعلانات 30-35 سال قبل کئے گئے۔ وہ لوگ الیکشن سے قبل تختی لگاتے تھے اور اس کے بعد غائب ہوجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک دیکھ سکتا ہے کہ مودی دوسری مٹی کا انسان ہے۔

 سنگ بنیاد 2019ء میں انتخابات کیلئے نہیں رکھے گئے تھے۔ ان سارے پراجکٹس کا افتتاح ہوچکا ہے۔ یہ میرے ترقی کے سفر کی مہم ہے۔ میں ملک کو فل اسپیڈ سے چلارہا ہوں تاکہ 2047 تک ہندوستان کو وکست (ترقی یافتہ) بنانے کا خواب پورا ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے آج اعظم گڑھ کو ایک اور گارنٹی دی ہے۔

اعظم گڑھ اب ہمیشہ کے لئے ترقی کا گڑھ ہوگا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ اعظم گڑھ‘مافیاؤں کیلئے جاناجاتا تھا لیکن ہماری حکومت بننے کے بعد علاقہ میں بہترنظم وضبط کے ساتھ تیز ترقی ہورہی ہے۔ خوشامد کا زہراترپردیش کو کمزورکررہا ہے۔

 پریواروادی روزانہ مودی کو گالیاں دے رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ مودی کا کوئی پریوار نہیں لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ سارا ملک مودی کا پریوار(خاندان) ہے۔چیف منسٹر یوپی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 10 سال قبل اعظم گڑھ کی کیاشناخت تھی؟ وہ مجرمانہ اور مافیا سرگرمیوں کا گڑھ تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *