تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں بی جے پی نے تیزی پیدا کردی، امیت شاہ کا دورہ حیدرآباد

[]

حیدرآباد: تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں بی جے پی نے تیزی پیداکردی ہے۔حال ہی میں وزیراعظم نے ریاست کا دوروزہ دورہ کیاجس میں انہوں نے سرکاری پروگراموں کے بشمول بی جے پی کی جانب سے عادل آباد، سنگاریڈی میں منعقدہ وجئے سنکلپ سبھا میں شرکت کرتے ہوئے تشہیری مہم کا عملا آغازکردیا۔آنے والے دنوں میں وزیراعظم مودی سمیت مرکزی وزیر امیت شاہ، پارٹی کے قومی صدرجے پی نڈااوردیگر اہم لیڈران ریاست کا دورہ کریں گے۔

 زعفرانی جماعت کے کیڈر کا ماننا ہے کہ وزیراعظم کے دوروزہ دورہ کے سبب بی جے پی کے کارکنوں میں جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔سکندرآباد سے کشن ریڈی اور حیدرآباد سے اسد الدین اویسی کے خلاف پی کے مادھوی لتا کوبی جے پی نے امیدوار بنایا ہے۔

سکندرآباد سے کانگریس کے مضبوط امیدوارکوٹہرائے جانے کے امکان کے پیش نظرمودی کے روڈ شوکامنصوبہ ریاستی قیادت نے تیار کیا ہے۔پارٹی حیدرآباد میں بھی مودی کا روڈ شومنعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 پارلیمنٹ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کے نشانہ کے ساتھ پارٹی کے ذمہ داروں کی جانب سے لیڈروں کے ساتھ مسلسل اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔12مارچ کو حیدرآباد میں امیت شاہ کی جانب سے سوشیل میڈیا وارئیرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجائے گاجس میں عوام کو راغب کرنے کیلئے سوشیل میڈیا پوسٹ کے بشمول عوام کے سامنے لائے جانے والے امورپر وہ ہدایات دیں گے۔

بعد ازاں دوپہر میں ایل بی اسٹیڈیم میں بوتھ کے صدوراوردیگر لیڈروں کے جلسہ سے بھی وہ خطاب کریں گے۔تقریبا 25ہزارافراد کے اس جلسہ میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ہر بوتھ پر 370ووٹ لانے کیلئے مساعی کرنے کیلئے بوتھ کے صدور کو امیت شاہ ہدایت دیں گے۔

اسی شام ریاست کے 17لوک سبھا حلقوں کے ورکنگ گروپس کا اجلاس منعقد کیاجائے گا۔اس میں 500افراد شرکت کریں گے۔انتخابات میں کامیابی کیلئے بڑے پیمانہ پر منصوبہ تیار کرنے والی بی جے پی عوام تک کہاں تک پہنچ پائے گی یہ دیکھنا ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *