جسپریت بمراہ اور کلیدپ یادو کا شاندار مظاہرہ، ہندوستان نےٹسٹ سیریز اپنے نام کرلی

[]

دھرم شالہ: اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 100 ویں میچ میں روی چندرن اشون (51 رن پر چار وکٹ اور 77 رن پر پانچ وکٹ) کی یادگار کارکردگی کے علاوہ کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ کی شاندار گیند بازی کی مدد سے ہندستان نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو انگلینڈ کو اننگز اور 64 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے جیت لی۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ ہمالیہ کی خوبصورت وادیوں میں گھرے دھرم شالا کے گراؤنڈ پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 218 رن بنائے تھے۔

 جس کے جواب میں ہندستان نے اپنی پہلی اننگز میں کپتان روہت شرما اور شبھمن گل کی سنچریوں کی مدد سے 477 رن بناکر اہم سبقت حاصل کرلی اور دوسری اننگز میں انگلینڈ کی اننگز 195 رن پر سمیٹ کر میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی جیت لی۔

اس میچ میں اشون اور کلدیپ کی گیندوں کا جادو انگلینڈ پر چھا گیا۔ اشون نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں چار وکٹ لیے تھے جبکہ دوسری اننگز میں پانچ وکٹ لے کر اپنے سوویں ٹیسٹ کو یادگار بنادیا۔ وہ سوویں ٹیسٹ میں نو وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے گیندباز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسرے سرے پر انہیں کلدیپ کا مکمل تعاون ملا۔ پہلی اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے کلدیپ نے دوسری اننگز میں 40 رن پر دو وکٹ لیے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ جسپریت بمراہ نے تیز گیند بازوں کے لیے بے اثر پچ پر ایک ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر ڈھائی دن کے اندر میچ کو سمیٹنے کے اشارے دے دئے تھے ۔

جو روٹ (84) نے ایک سرے پر کھیلتے ہوئے سخت مقابلہ کیا لیکن دوسرے سرے پر انہیں اپنے ساتھی بلے بازوں سے متوقع تعاون نہیں ملا۔ جونی بریسٹو (39) کے علاوہ ٹام ہارٹلی (20) اور شعیب بشیر (13) نے وکٹ پر ٹھہرنے کی خواہش ظاہر کی لیکن بے رحم ہندستانی گیند بازوں کے سامنے ان کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی اورکلدیپ کی گیند پر روٹ کو بمراہ کے ہاتھوں کیچ کرانے کے ساتھ ہی انگلینڈ کی دوسری اننگز 49ویں اوور میں ہی ختم ہوگئی۔

اس سے قبل انگلینڈ کے گیند بازوں نے کھیل کے پہلے آدھے گھنٹے میں دو ٹیل وکٹیں لے کر ہندوستان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ کلدیپ یادو (30) جیمز اینڈرسن کے ٹیسٹ کیریئر کا سوویں شکار بنے جب کہ جسپریت بمراہ (20) کو شعیب بشیر نے اسٹمپ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *