غسل کریں یا سحری کھائیں ؟

[]

سوال:- اگر کسی شخص کو رات میں احتلام ہوگیا اور فجر کا وقت بھی قریب ہے ،اگر غسل کریں تو سحر نہیں کرسکتے، ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟ (کلیم الدین، نظام آباد)

جواب:- ایسی صورت میں بہتر ہے کہ سحری کھالیں، پھر غسل کرلیں، تاکہ سحری کی سنت بھی ادا ہوجائے اور نماز فجر سے پہلے پاکی بھی حاصل ہوجائے،

فقہاء نے لکھا ہے کہ حالتِ جنابت میں کھانے پینے میں کچھ حرج نہیں، البتہ بہتر ہے کہ کھانے پینے سے پہلے کلی کرلیں اور ہاتھ دھولیں۔

’’وإن أراد أن یأکل أو یشرب فینبغی أی یتمضمض ویغسل یدیہ ثم یأکل و یشرب‘‘ (بدائع الصنائع: ۱؍۱۵۱)



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *