اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں

[]

کولکتہ۔: گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے بات چیت میں ترنمول کانگریس کے معطل قائد شیخ شاہجہاں نے جمعہ کے دن کہا کہ میرے کیس میں اللہ قطعی فیصلہ کرے گا۔

شاہجہاں پر 5 جنوری کو سندیش کھالی میں ای ڈی اور سی اے پی ایف پر حملہ کی سازش کا الزام ہے۔ وہ فی الحال سی بی آئی تحویل میں ہے۔

سی بی آئی کے دفتر نظام پیالیس سے طبی جانچ کیلئے لے جانے کے دوران باہر منتظر میڈیا نمائندوں سے مختصر بات چیت میں شاہجہاں نے کہا کہ میرے خلاف سارے الزامات جھوٹے ہیں۔

صرف اللہ قطعی فیصلہ کرے گا۔ اسی دوران سی بی آئی کی ٹیم فارنسک عہدیداروں اور سی اے پی ایف جوانوں کے ساتھ آج شاہجہاں کے بنگلہ پر پہنچ گئی۔ جس کے سامنے 5 جنوری کو ای ڈی اور سی اے پی ایف ٹیموں پر حملہ ہوا تھا۔

سی بی آئی ٹیم کے ساتھ ای ڈی کے 2 عہدیدار بھی وہاں پہنچے جو 5 جنوری کو حملہ کی زد میں آنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ سی بی آئی عہدیداروں نے بنگلہ کی تلاشی لی جبکہ فارنسک عہدیداروں نے نمونے اکٹھا کئے جو کیس کو آگے بڑھانے میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

ایک چھوٹی ٹیم شاہجہاں کے نام پر بنی مقامی مارکٹ میں شاہجہاں کے دفتر بھی گئی۔ مقامی لوگوں نے مرکزی ایجنسی کی ٹیم کو بتایا کہ 5 جنوری سے اس دفتر پر قفل لگا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *