حیدرآباد کے پرانا شہر میں میٹرو ریل کے کاموں کا آغاز۔ پرانا شہر ہی اصل حیدرآباد: ریونت ریڈی

[]

حیدرآباد: چیف منسٹرریونت ریڈی نے جمعہ کی شام فرخ نگر بس اسٹینڈ کے پاس ایم جی بی ایس ۔ فلک نما میٹرو ریل کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد، مجلسی ارکان اسمبلی اور کانگریس قائد شبیر علی موجود تھے۔

 

اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہا ’’ پرانا شہر پرانا شہر نہیں بلکہ اصل حیدرآباد ہے اور پرانے شہر میں جلد سے جلد میٹرو ریل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم حیدرآباد کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

 

دارالشفا تا علی آباد روٹ پر سالارجنگ میوزیم، چارمینار، شاہ علی بنڈہ اور فلک نما 4 میٹرو اسٹیشن ہوں گے۔ میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ میں ناگول-شمش آباد ایرپورٹ روٹ کو چندرائن گٹہ سے جوڑا جائے گا یہاں ایک بڑے انٹرچینج اسٹیشن کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *