[]
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے قائدو تلنگانہ کے سابق وزیر ملا ریڈی نے جمعہ کے روز پارٹی (بی آر ایس) چھوڑ نے کے ارادہ کی تردید کی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے مشیر ویم نریندر ریڈی سے جمعرات کے رؤز ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا تھا کہ ملاریڈی، اپنے فرزند بھدرا ریڈی کے ساتھ کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں مگر بی آر ایس کے کارگذار صدر تارک راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ملاریڈی نے وضاحت کی کہ کانگریس میں شامل ہونے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سابق وزیر ملاریڈی جن کے ساتھ ان کے فرزند بھدرا ریڈی بھی تھے، نے وضاحت کی کہ حلقہ لوک سبھا ملکاجگری سے مقابلہ کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میڑچل کے رکن اسمبلی نے وضاحت کی کہ ان کے داماد و رکن اسمبلی مری راج شیکھر ریڈی کے کالجوں کی عمارتوں کو منہدم کرنے سے مربوط مسائل پر ملاریڈی نے ویم نریندر ریڈی سے ملاقات کی تھی۔
گزشتہ ماہ ملاریڈی کے فرزند بھدرا ریڈی نے یہ کہا تھا کہ وہ حلقہ ملکاجگری سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں مگر بعد میں انہوں نے پارٹی قیادت سے کہا کہ الیکشن لڑنے ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حکام نے شہر کے نواح میں جمعرات کے روز دنڈیگل میں مری راج شیکھر ریڈی کے ایروناٹیکل کالج اور ایم ایل آر آئی ٹی ایم کالج میں دو پختہ عمارتوں اور 6عارضی شیڈس کو منہدم کردیا کیونکہ یہ ڈھانچے ایک جھیل کی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے تھے۔