[]
حیدرآباد: حکومت تلنگا نہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کے 5 مارچ کو جاری کردہ جی او ایم ایس نمبر 11اور 12 کے تحت تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل جدید عمل میں لائی گئی۔ ابتداء میں شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے تمام اراکین کمیٹی کا خیر مقدم کیا۔
ایس خواجہ معین الدین چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ وقف بورڈ کو الیکشن آفیسر بنا یا گیا تھا۔ ان ہی کی نگرانی میں تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین کا پہلا اجلاس جمعرات کو 11:30 بجے دن حج ہاؤز نامپلی میں دوسری منزل پر منعقد ہو ا۔ سید عظمت اللہ حسینی صدرنشین تلنگا نہ اسٹیٹ وقف بورڈ و رکن تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے سید غلام افضل بیابانی خسروپاشاہ رکن حج کمیٹی کا نام صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے عہدہ کیلئے پیش کیا جسکی تائید سید جعفر حسین معراج ایم ایل اے یاقوت پورہ و رکن حج کمیٹی نے کی۔
اسکے بعد حج کمیٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پرخسروپاشاہ کی تائید کی۔ اسطرح سید غلام افضل بیابانی خسروپاشاہ کے متفقہ طور پر صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتخاب کا اعلان کیاگیا۔
محمدشرف الدین (ضلع یادادری بھونگیر)‘خواجہ ثناء کارپوریٹرراما گنڈم میونسپل کارپوریشن،ضلع (پداپلی)، محمد مجیب الدین شاہ میر پیٹ (رنگا ریڈی)، الیاس احمد حامد قاسمی(نرمل)، سید احسان الدین میر باغ کالونی، (نلگنڈہ)، سید تقی رضی الدین داراب گنج لین یاقوت پورہ فہمیدہ بیگم کارپوریٹر (وقارآباد)، محمد لئیق کتہ پیٹ (رنگا ریڈی)‘
محمد یوسف کوڑنگل (وقارآباد) ڈاکٹر سید اظہر علی راجیو نگر، یوسف گوڑہ (حیدرآباد) تمام اراکین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی موجودتھے۔
بعدازاں نومنتخب صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی سیدغلام افضل بیابانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی انہوں نے آج کے اجلاس میں انہیں ارکان حج کمیٹی کی جانب سے متفقہ طورپرصدرنشین منتخب کرنے پر ان ارکان کا شکریہ ادا کیا وہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مجھے عازمین حج کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بحیثیت صدرنشین حج کمیٹی وہ عازمین حج کوتمام سہولتیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے صدرنشین تلنگانہ ریاست وقف بورڈ سیدعظمت اللہ حسینی اور رکن اسمبلی سید جعفر حسین معراج کا بھی شکریہ ادا کیا۔
شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ سید غلام افضل بیابانی نو منتخب صدرنشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی اپنے عہدہ کا جائزہ پیر11مارچ کو 11:30 دن کو لینگے۔