پروفیسر کودنڈارام اور عامر علی خان کی نامزدگی کالعدم

[]

حیدرآباد ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج گورنر کے کوٹہ کے تحت نامزد دو ارکان کونسل پروفیسر کودنڈارام اور صحافی عامر علی خان کی نامزدگی کو کالعدم قرار دیا

 

اور حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ دوبارہ امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دیتے ہوئے کابینہ کی منظوری کے بعد گورنر کو سفارش کریں۔چیف جسٹس آلوک ارادھے اور جسٹس جے انیل کمار پر مشتمل بنچ نے بی آر ایس لیڈرس داسوجو شراون کمار اور کُرا ستیہ نارائنا کی طرف سے علحدہ طور پر دائر درخواستوں کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کردیا تھا

 

جس میں گورنر کے کوٹہ کے تحت ایم ایل سی کی تقرری کے لیے سابقہ کے سی آر حکومت کی کابینہ کی طرف سے کی گئی سفارشات کو گورنر کی جانب سے مسترد کیے جانے کو چیلنج کیا گیا تھا

 

 

 

 

 

۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *