مساجد میں افطاری پرپابندی نہیں،ضوابط پرعمل ضروری ہے، وزیر اسلامی امور 

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں ماہ رمضان میں مساجد میں افطار دستر لگانے سے متعلق سوشیل میڈیا میں کچھ غلط فہمیاں گشت کرنے لگی تھیں جس کی وضاحت کی گئی ہے۔ لوزیر اسلامی امورعبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران مساجد میں افطار کے اہتمام پر پابندی عائد نہیں تاہم ضوابط کی پابندی کرنا ضروری ہے۔

 

اخبار 24 کے مطابق آل الشیخ نے افطاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پھیلائی جانے والی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس بھی مساجد میں افطاری کا حسب سابق اہتمام کیا جائیگا۔وزیر مذہبی امور نے نے تاکید کی کہ افطار دسترخوان مساجد کے بیرونی صحنوں میں لگائے جائیں، جبکہ انہوں نے مساجد میں چندہ جمع نہ کرنے پر بھی زور دیا۔

 

سعودی عرب میں گزشتہ کئی برسوں سے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں فلاحی اداروں اور شخصیات کی جانب افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ہر طبقہ کے افراد شرکت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وزارت دینی امور کی جانب سے مساجد میں افطار کے ضوابط جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی تھی کہ مساجد اور حرمین میں افطار دسترخوانوں پر پابندی لگادی گئی ہے

 

تاہم متعلقہ وزیر نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبریں مصدقہ ذرائع سے حاصل کی جائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *