[]
حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس پارٹی بی ایس پی کے ساتھ ملکر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھرراؤ نے بی ایس پی کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ کے سی آر نے واضح کیا کہ تلنگانہ میں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد ہوگا۔
آر ایس پروین کمار نے بی ایس پی ہائی کمان سے بات چیت کی اور بی آر ایس کے ساتھ اتحاد کی اجازت مانگ لی۔ کے سی آر نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس اور بی ایس پی ایک ساتھ ملکر کام کریں گے اور دیگر معاملات میں بھی یکساں فیصلہ کیاجائےگا۔
کے سی آر نے کہاکہ بی آر ایس پارٹی بی ایس پی کیلئے پداپلی اور ناگرکرنول کی دو نشستیں چھوڑدے گی۔