[]
حیدرآباد _ 5 مارچ ( اردولیکس) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق پیر کو تلنگانہ کے وناپرتھی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جہاں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے وہیں اس حادثہ میں ایک 8 سالہ سمیرا کرشماتی طور پر بغیر کسی زخم کے محفوظ رھ گئی۔
کرناٹک کے بیلاری ضلع سے تعلق رکھنے والے مسلم خاندان کے 11 افراد حیدرآباد میں اتوار کی رات ایک شادی میں شرکت کے بعد بیلاری واپس ہورہے تھے کہ پیر کی اولین ساعتوں میں ان کی کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے اور کار میں سوار دیگر 6 افراد میں 5 زخمی ہوگئے۔ لیکن سمیرا کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
حادثہ میں کار اس قدر تباہ ہو گئی تھی کہ نعشوں کو نکالنے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑی لیکن اس کار میں سمیرا محفوظ رھ گئی۔ تاہم معصوم حادثہ کے بعد سکتہ میں آگئی ہے
متعلقہ خبر پڑھیں