تلنگانہ میگا ڈی ایس سی درخواستوں کے ادخال کا عمل شروع۔ جانیے کن اضلاع میں کن پوسٹس کیلئے ہیں کتنی جائیدادیں

[]

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں میگا ڈی ایس سی کیلئے درخواستوں کے ادخال کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔ 4 مارچ سے 2 اپریل تک درخواستیں آن لائن قبول کی جائیں گی۔ ریاستی حکومت نے حال ہی میں اساتذہ کی 11,062 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

 

ان جائیدادوں میں 2,629 اسکول اسسٹنٹس کے پوسٹیں ہیں۔ 727 لینگویج پنڈت، 182 پی ای ٹی، 6508 ایس جی ٹی، اسپیشل ایجوکیشن سے متعلق 220 اسکول اسسٹنٹس، 796 ایس جی ٹی کی جائیدادیں ہیں۔ سب سے زیادہ پوسٹس حیدرآباد میں 878 ہیں

 

اس کے بعد ضلع نلگنڈہ میں 605، نظام آباد میں 601، کھمم میں 757، سنگاریڈی میں 551 اور کاماریڈی میں 506 جائیدادیں ہیں۔ جن لوگوں نے سابقہ نوٹیفکیشن میں درخواستیں داخل کی ہیں انھیں دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *