’غلط فہمی میں نہ رہے بی جے پی، ملک میں انڈیا کی حکومت بنائیں گے‘، جَن وشواس ریلی میں رہل گاندھی کا خطاب

[]

راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں گزشتہ 40 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، کیونکہ بی جے پی نے چھوٹے کاروباریوں کو، کسانوں کو، چھوٹی و درمیانی صنعتوں کو برباد کر دیا ہے۔ ایک طرف نوٹ بندی کی، دوسری طرف جی ایس ٹی نافذ کر دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جو لوگ اس ملک کو روزگار دیتے ہیں، چھوٹے کاروبار والے، ان سب کا کام بند ہو گیا۔ جہاں بھی دیکھو بڑے بڑے صنعت کاروں کا دبدبہ ہے۔ ایک صنعت کار کے ہاتھ میں نریندر مودی جی نے ملک کے سبھی بندرگاہ، ایئرپورٹ، ڈیفنس کی انڈسٹری پکڑا دی ہے۔ آپ لوگوں کے لیے اس ملک میں کچھ نہیں بچا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *