[]
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 3 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1575 – مغل بادشاہ اکبر نے ٹکروئی کی جنگ میں بنگالی فوج کو شکست دی۔
1707 – ہندوستان کے مغل بادشاہ اورنگ زیب کا انتقال ۔
1839 – ہندوستانی صنعت کار جمشید جی ٹاٹا کی پیدائش۔
1955 – مشہور کامیڈین جسپال بھٹی کی پیدائش۔
1971 – ہند-پاک جنگ شروع ہوئی۔
1976 – پرم ویر چکرا سے سرفراز ہندوستانی سپاہی رائفل مین سنجے کمار کی پیدائش۔
1999-عبدالرحمن عرب نژاد پہلے شخص بن گئے جنہیں اسرائیلی سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔
2000 – کروشین جنرل تیہومیر بلاسکی کو بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل نے 45 سال قید کی سزا سنائی۔
2002-مشہور سیاست داں لوک سبھا کے سابق اسپیکر جی ایم سی بالیوگی کی موت۔
2005-یوکرین کے صدر وکٹر یوشنکو کی سربراہی میں قومی دفاعی کونسل نے عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔
2006-فلپائن میں ایمرجنسی ہٹالی گئی۔
2007-پاکستان نے حتف 2 ابدالی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
2008-میگھالیہ میں نئی اسمبلی کے انتخابات میں 75 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
2009- اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اسمارٹ یونٹ اسکیم کا آغاز کیا۔
2023 – پدم بھوشن سے نوازے جانے والے ہندوستانی سیاستداں اور سوشل ورکر ستیہ برتا مکھرجی کا انتقال۔