کانگریس کے برسراقتدارآنے پر اے پی کو دس سال کیلئے خصوصی ریاست کا درجہ ملے گا:شرمیلا

[]

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کی صدر وائی ایس شرمیلا نے وعدہ کیا کہ اگر کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو اے پی کو دس سال کے لیے خصوصی درجہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو خصوصی درجہ، ریاست کے عوام کا حق ہے۔یہ درجہ نہ ملنے پر اے پی کو نقصان ہوا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے اس تلگوریاست کو خصوصی درجہ کے معاملہ میں دھوکہ دیا ہے۔شرمیلا نے تروپتی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریمارک کیا کہ مودی یعنی دھوکہ، دھوکہ یعنی مودی۔

مودی نے دس سال تک ریاست سے دھوکہ کیا۔انہوں نے پوچھا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی بی جے پی کے ساتھ کیوں ہے، یہ بات آندھراپردیش کے عوام کو بتانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے استفسارکیا کہ بی جے پی نے یہاں کے عوام کیلئے کیا کیا ہے؟ انہوں نے جگن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کا خصوصی درجہ دلانے میں جگن ناکام ہوگئے ہیں۔

شرمیلا نے تشویش کا اظہار کیا کہ اگرچہ کہ پڑوسی ریاستیں ترقی میں آگے بڑھ رہی ہیں لیکن موجودہ آندھرا پردیش میں دارالحکومت کی کمی کی صورتحال کے سبب ریاست کی حالت انتہائی دگرگوں ہے۔

جگن ہر معاملہ میں مودی کے ساتھ کھڑے ہیں۔مودی جس پراجکٹ کو جس تاجر کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، جگن اس کو دے دیتے ہیں۔مودی حکومت کو جس مدد کی ضرورت ہوتی ہے جگن کی حکومت کرتی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *