دُبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ایرپورٹ زیر تعمیر

[]

ابوظبی: دنیا کی بلند ترین عمارت کی اگر بات کی جائے تو وہ دبئی کی برج الخلیفہ ہے مگر اب دبئی کے لئے ایک اور اعزاز کی بات یہ ہے کہ مستقبل قریب میں دنیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ بھی وہاں تعمیر ہونے جارہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی میں تعمیر کیا جانے والا المکتوم انٹرنیشنل ایرپورٹ 2010 سے فعال ہے مگر اب اسے مزید توسیع دی جارہی ہے۔

دبئی کے جنوب مغرب میں 20 میل کی دوری پر موجود یہ ایرپورٹ مستقبل میں دنیا کا مصروف اور خوبصورت ترین ایئرپورٹ بھی ہوگا۔دبئی ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جب المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا کام مکمل ہو جائے گا تو وہاں ہر سال 16 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ممکن ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت ہارٹسفیلڈ جیکسن اٹلانٹا انٹرنیشنل دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹ میں شمار ہوتا ہے، جہاں 2022 میں لگ بھگ 10 کروڑ مسافروں کی آمد ہوئی تھی۔2023 میں دبئی ائیر شو کا انعقاد المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہوا تھا جس کے دوران حکام نے توسیعی منصوبے کا اشارہ دیا گیا تھا۔

دبئی ائیرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھ نے اس حوالے سے بتایا کہ موجودہ گنجائش کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کی ضروریات کے مطابق توسیع اور سرمایہ کاری کو توجیح دیں گے اور یہ کام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسے مکمل نہیں کرلیا جاتا۔

دبئی ائیر شو کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ نئے میگا ائیرپورٹ کا ڈیزائن تیار ہے جبکہ ایونٹ کے دوران اس کا 3 ڈی ماڈل بھی پیش کیا گیا۔یہ ایرپورٹ ایک اور بڑے تعمیراتی منصوبے دبئی ساؤتھ کا دل ہوگا، دبئی ساؤتھ درحقیقت ایک نیا شہر ہوگا جو دبئی کے جنوب میں 145 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *