[]
کولکتہ: کم لاگتی طیارہ کمپنی انڈیگو نے کولکتہ سے سری نگر اور جموں تک راست پروازوں کی خدمات کا جمعرات کو اعلان کیا ہے جونئے ڈومیسٹک روٹ کنکشنس آنے والے موسم گرما پروگرام کا حصہ ہے۔
کولکتہ۔سری نگر اور کولکتہ۔ جموں کا آغاز 10 اپریل اور 21 اپریل سے علی الترتیب ہوگا۔ یہ بات ایئر لائن نے اپنے بیان میں کہی۔ جبکہ ایرلائن کولکتہ۔ سری نگر۔کولکتہ سیکٹر روزانہ راست پروازیں چلائے گا۔
کولکتہ۔ جموں۔ کولکتہ روٹ سے راست پروازیں پہلے اور تیسرے اور پانچویں اتواروں کو ہوں گے‘ اس کے علاوہ انڈیگو نے نئے کنکٹنگ فلائٹ کولکتہ اور جموں براہ سری نگر 10 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ روزانہ کی سرویس ہوگی۔31 مارچ سے احمد آباد۔ راجکوٹ‘ احمد آباد۔اورنگ آباد‘ بھوپال۔لکھنؤ اور اندور۔ وارانسی کے درمیان راست پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔
ہم پُراعتماد ہیں کہ ان روٹس پر نہ صرف رسائی میں اضافہ ہوگا اور سفر کے تجربات بڑھ جائیں گے‘ اس سے معاشی روابط مختلف ریاستوں کے درمیان فروغ پائیں گے۔ ونئے مہلوترا گلوبل سیلس کے سربراہ نے یہ بات کہی۔