بھکارن کے پاس 45 ہزار کا اسمارٹ فون- “ہم سے اچھے رہے صدقہ میں اترنے والے”

[]

ریاض ۔ کے این واصف

ایک عرصہ قبل WhatsApp پر ایک ویڈیو پیش کی گئی منظر یوں تھا۔ ایک بھکاری کار میں بیٹھی خاتون کو پیسے مانگتے ہوئےمسلسل تنگ کررہاہے۔ عاجز آکر خاتون غصہ سے کہتی ہے کہ اس کے پاس پیسے نہیں صرف کارڈز ہیں۔ اس پر بھکاری فوراُ اپنے کاسہ سے کپڑا ہٹاکر اسے POS مشین دیکھاتاہے ۔

 

ہم نے اسے Tic-tok ریل سمجھ کر دیکھا ان دیکھا کردیا۔ ویسے بھیک مانگنے والون کی توانگری کی بہت سی کہانیاں پہلے بھی ہمارے سامنے آچکی ہیں۔ مگر کل اسی نیوز چینل پر ایک خبر پڑھ کر یقین ہوا کہ متذکرہ tik tok محض خیالی نہین تھا۔ خبر مین بتایا گیا تھا کہ حیدرآباد کی ایک سڑک پر ایک بھکارن بیٹھی 45 ہزار کا اسمارٹ فون استعمال کررہی ہے۔

 

ہندوستان میں کوئی چھ بلین لوگ موبائل استعمال کرتے۔ ان میں متوسط اور اس سے کم آمدنی کے زمرے میں آنے والے لوگ پانچ تا دس ہزار روپئے کا فون استعمال کرتے ہونگے۔ وہ اس خبر کو پڑھ کر کہہ رہے ہونگے کہ

خوش گلوئی نے کیا ہم کو اسیر صیاد

ہم سے اچھے رہے صدقہ میں اتر نے والے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *