[]
شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں پکنک منانے گئے ایک نوجوان کی سیلفی لینے کے دوران ندی میں گرنے سے موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سریندر شاکیا (30) کل دوستوں کے ساتھ نرور تھانہ علاقہ میں واقع دریائے سندھ کے کنارے پکنک منانے گیا تھا۔
وہ ندی کے کنارے کھڑا اپنے موبائل سے سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ندی میں گر گیا اور ڈوبنے سے اس کی موت ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ندی سے نکالا۔