بریلی:پولیس تحفظ میں چل رہے ہنی ٹریپ کا انکشاف

[]

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں پولیس تحفظ میں چل رہے ایک ہنی ٹریپ گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ اس معاملے میں لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے والی لڑکی ، قلعہ پولیس چوکی انچارج، ایک کانسٹیبل اور تین مبینہ صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بریلی ضلع میں دھورا ٹانڈا باشندہ مبینہ صحافی ناوید، لیچی باغ باشندہ چاند علوی اور سی بی گنج باشندہ غلام صابر آزاد نے بیکری چلانے والے ضلع رامپور شہزاد نگر باشندہ ایک کاروباری کو پھنسایا تھا۔

لیکن وہ انہیں دھوکہ دے کر افسر تک پہنچ گیا۔ ایس ایس پی نے ملزمین کے خلاف اتوار کی دیر رات مقدمہ درج کرادیا۔ ساتھ ہی ریکٹ میں شامل سب انسپکٹر پولیس چوکی انچارج اور ایک کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔

سینئر ایس پی گھلے سشیل چندربھان نے بتایا کہ سب انسپکٹر قلعہ پولیس چوکی انچارج سوربھ کمار، سپاہی کولیندر سنگھ تھانہ قلعہ نے ہنی ٹریپ کے معاملے میں متاثرہ کی مدد کرنے کے بجائے غیر قانونی طور سے کی جانے والی وصولی میں شامل ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثر کی تحریر پر تھانہ قلعہ میں ناوید، آزادی، چاند علوی، ثانیہ، سب انسپکٹر سوربھ کمارو کانسٹیبل کولیندر کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے جبکہ ریکٹ میں شامل دو پولیس اہلکار کوفوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس پورے معاملے میں محکمہ جاتی کاروائی کرے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *