وزیر اعظم نے حیدرآباد کے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کودوبارہ ترقی کے کاموں کا ورچول طورپر سنگ بنیاد رکھا

[]

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کودوبارہ ترقی دینے کے کاموں کا ورچول طریقہ کار کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھا۔

41,000 کروڑ روپے سے ملک میں 2000 بنیادی انفراسٹرکچر والے پراجکٹس کو ورچول طریقہ کار کے ذریعہ شروع کیاگیا۔

اسی کے ایک حصہ کے طور پر 22 کروڑ 57 لاکھ روپے کی لاگت سے بیگم پیٹ اسٹیشن کی تعمیر نو کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ بیگم پیٹ اسٹیشن پر منعقدہ پروگرام میں گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے شرکت کی۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ ریاستی حکومت ریلوے کی ترقی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے شہر کے وسط میں بیگم پیٹ اسٹیشن کی ترقی پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کے تحت قاضی پیٹ ویگن مینوفیکچرنگ سنٹر قائم کرنے کی درخواست کی۔

بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاست میں ریلوے پروجیکٹوں کے لیے متحدہ آندھرا پردیش سے بھی زیادہ رقم دی ہے۔قبل ازیں ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ارون کمار جین نے کہا کہ ریاست میں ایک ریل اوور برج اور 30 سے زیادہ انڈر پاسوں کی تعمیر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست میں ریلوے کی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت ریاست میں 2635 کروڑ روپے کی لاگت سے 40 اسٹیشنوں کی ترقی کا کام شروع کیا گیا ہے، جن میں سے 15 اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام پہلے مرحلے میں شروع ہو رہا ہے۔

طویل مدتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں کی سہولیات، سرسبزی وشادابی، مناسب پارکنگ، معذوروں کی سہولیات، ایک اسٹیشن اور ایک پروڈکٹ اسٹال جیسی سہولیات شامل کی جائیں گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *