[]
متعلقہ محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 27 اور 28 فروری کو کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری متوقع ہے۔
وادی کشمیر میں دوران شب میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی اور اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گلمرگ میں اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 2 سینٹی میٹر تازہ برف اور پہلگام میں 0.7 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی تھی جبکہ سری نگر 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی17.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے وادی میں 26 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 27 اور 28 فروری کو کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 فروری کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں وادی میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک بھی کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری ہوسکتی ہے۔
متعلقہ حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خراب موم کے دوران کہیں کہیں مٹی کے تودے کھسک آنے کے امکانات ہیں۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;