لوک سبھا انتخاب 2024: دہلی میں کانگریس 3 اور عآپ 4 سیٹوں پر کھڑا کرے گی امیدوار، مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان

[]

بہرحال، عآپ کو دہلی میں جو چار لوک سبھا سیٹیں ملی ہیں وہ نئی دہلی، جنوبی دہلی، مغربی دہلی اور مشرقی دہلی ہیں۔ کانگریس کے حصے میں چاندنی چوک، شمال مشرقی دہلی اور شمال مغربی دہلی سیٹیں آئی ہیں۔ علاوہ ازیں گجرات میں کانگریس نے عآپ کو بھروچ اور بھاؤنگر لوک سبھا سیٹ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ باقی 24 سیٹوں پر کانگریس اپنا امیدوار اتارے گی۔ ہریانہ کی 10 لوک سبھا سیٹوں سے متعلق بھی عآپ اور کانگریس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کروکشیتر لوک سبھا سیٹ پر عآپ اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور بقیہ 9 سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار بی جے پی امیدوار کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ گوا کی دو لوک سبھا سیٹوں پر عآپ نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا تھا، لیکن دونوں ہی نام پارٹی واپس لے گی۔ ایسا اس لیے کیونکہ دونوں لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ چنڈی گڑھ کی واحد لوک سبھا سیٹ پر بھی کانگریس اپنا امیدوار اتارے گی۔ پنجاب میں ان دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد نہیں ہو سکا۔ یہاں کی سبھی 13 لوک سبھا سیٹوں پر عآپ اور کانگریس کے امیدوار ایک دوسرے کے خلاف کھڑے دکھائی دیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *