روٹی کپڑا اور انسانیت فاؤنڈیشن نظام آباد کے زیر اہتمام مفت تقسیم ناشتہ پروگرام میں سینئر جرنلسٹ احمد علی خان کی شرکت

[]

نظام آباد:22/فروری (پریس نوٹ) غریب و ضرورتمندوں اور بھوکوں کو کھانا کھلانا ایک عظیم نیکی ہے۔اس نیک کام کو جذبہ کے تحت روٹی کپڑا اور انسانیت فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے گذشتہ تین ہفتوں سے سرکاری دواخانہ نظام آباد میں صبح 7تا 8بجے کے درمیان ناشتہ کا مفت نظم کیاجانا قابل تقلید و ستائشی اقدام ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار سینئر جرنلسٹ مسٹر احمد علی خان نے آج روٹی کپڑا اور انسانیت فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے سرکاری دواخانہ نظام آباد میں صبح کے اوقات میں سرکاری دواخانہ میں زیر علاج مریضوں و تیمار داری کرنے والوں بھوکوں اور ضرورتمندوں میں مفت ناشتہ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کے اس دور میں غریبوں ضرورتمندوں کیلئے فلاحی کاموں کو انجام دینا خدا کے نزدیک کسی عبادت سے کم نہیں

 

۔ روٹی کپڑا انسانیت فاؤنڈیشن نظام آباد کی وہ واحد فلاحی تنظیم ہے جو گذشتہ تین ہفتوں سے سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مفت ناشتہ کا نظم کرتے ہوئے فلاحی کام انجام دے رہی ہے۔ اس تنظیم سے وابستہ محسن خان، افتخار نہال، صدیقی وفا، محمد راحیل، یوسف بن عبود، مجاہد خان اور دیگر کارکنان شامل ہے بلامذہب وملت بھوکوں ضرورتمندوں اورغریبوں مرد خواتین اور بچوں کیلئے ناشتہ کا پابندی کے ساتھ انتظام کررہی ہے قابل ستائش اقدام ہے۔ اس طرح کے کام انجام دینے کیلئے دیگر اہل ثروت و سرمایہ دار حضرات کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔ اس فلاحی تنظیم کے دیگر اور فلاحی منصوبے بھی ہیں جس کے ذریعہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ اس کارِ خیر کو بھی بحسن و خوبی انجام دیتے ہوئے منصوبوں کو وسعت دینا بھی ہے۔

 

اس تنظیم سے وابستہ نوجوانوں کا یہ جذبہ قابل قدر ہے جو کسی سے کوئی مالی امداد لئے بغیر اپنے طورپر سرکاری دواخانہ میں ناشتہ کا نظم کرتے چلے آرہے ہیں۔ اور ماہانہ 60ہزار روپئے تک خطیر رقم اپنے بل بوتے پر خرچ کررہے ہیں قابل تقلید اقدام ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *