کسان مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کردیں گے :نانا پٹولے

[]

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے علانیہ کہا ہے کہ مرکز میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ایم ایس پی پر قانون بنایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

زرعی پیداوار کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کی سرحدوں پر لاکھوں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کسانوں کو دہلی پہنچنے سے روکنے کے لیے ریاستی ہریانہ حکومت نے سڑکوں پر کیلیں لگا دی ہیں اور سیمنٹ کی دیواریں بنا دی ہیں۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے سنگین الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی  نےاحتجاج کرنے والے کسانوں پر گولی چلانے کی تیاری کر لی ہے۔

کسانوں کی تحریک پر بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آنے والی مودی حکومت کے 10 سالہ دور میں کسانوں کی آمدنی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اس کے برعکس کسانوں کو اپنے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ دو سال قبل لاکھوں کسانوں نے تین کالے قوانین کے خلاف ایک سال تک احتجاج کیا تھا۔ اس احتجاجی تحریک میں تقریبا 700 کسانوں کی موت ہوئی تھی لیکن بے حس مرکزی حکومت ایک سال تک کسانوں پر ظلم کرتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو غذا فراہم کرنے والے کسانوں کو خالصتانی، نکسلائٹ اور دہشت گرد کہہ کر ان کی توہین کی گئی۔ اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے حکومت نے گھٹنے ٹیک کر کالے قوانین کو منسوخ کر دیا، لیکن زرعی مصنوعات کی قیمتوں کی ضمانت دینے کا قانون ابھی تک نہیں بن سکا ہے۔ کسان اس مطالبے کو لے کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مودی سرکار نے ان کسانوں پر آنسو گیس کے گولے چھوڑنےاور انہیں گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ دہلی کی تینوں سرحدوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ نیم فوجی دستوں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔

بڑا سوال یہ ہے کہ کیا کسان ملک کے شہری نہیں ہیں؟ انہیں اپنے مطالبات کے لیے دہلی آنے سے روکنے کی کیا وجہ ہے؟ کیا وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں سے بات کرنے میں ہچکچاتے ہیں؟ مودی حکومت نے 10 سال سے کسانوں پر ظلم کیا ہے۔ کسانوں کی خودکشی میں اضافہ ہوا ہے۔ زرعی مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگا کر کسانوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ ’شیتکری سممان یوجنا‘ کے تحت کسانوں کی توہین کی جا رہی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ کسان اس ظالم و جابر بی جے پی حکومت کے خلاف اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک اسے وہ اقتدار سے بے دخل نہیں کر دیتے۔

نانا پٹولے نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ کانگریس نے 2 سال قبل ہونے والی کسانوں کی تحریک کی حمایت میں ملک بھر میں احتجاج کیا تھا۔ اب کانگریس ایک بار پھر کسانوں کے مطالبات کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑی ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے علانیہ کہا ہے کہ مرکز میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ایم ایس پی پر قانون بنایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *