بین الاقوامی سمندری سیکورٹی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، سربراہ ایرانی بحریہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے گہرے سمندروں میں ایران کے مشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ کے حفاظتی دستے 2009 سے بین الاقوامی پانیوں میں بحری راستوں کی حفاظت اور تجارتی جہازوں اور ٹینکروں کی حفاظت کے لیے تعینات ہیں۔

ایرانی بحریہ تب سے خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں گشت کر رہی ہے اور ملکی سمندری اثاثوں کی بہترین حفاظت کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ کے دستے بحری  گزرگاہوں اور تجارتی جہازوں اور تیل کے ٹینکروں کی حفاظت کر رہے ہیں جو ایران یا دوسرے ممالک کی ملکیت یا لیز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے حالیہ برسوں میں سطح اور زیر زمین جہازوں کی تیاری میں خود کفالت حاصل کی ہے۔ اس نے بحری راستوں کی حفاظت اور تجارتی جہازوں اور ٹینکروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی پانیوں میں اپنی موجودگی میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ایرانی بحریہ نے اپنی جنگی تیاریوں کو فروغ دینے کے مقصد سے گزشتہ برسوں میں روس، چین اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ فوجی مشقیں بھی کی ہیں۔ مستقبل قریب میں  ایک درجن ممالک کے بحری دستوں  کے ساتھ مل کر رواں سال بڑے پیمانے پر مشقیں کرے گی جن کا مقصد بحری قزاقی اور بحری دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، بحری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں معلومات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بحری تجارت کی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لیےتجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *