تلنگانہ کے ناراین پیٹ ضلع کے کیاتن پلی گاوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی _ مسجد کے سامنے بھگوہ جھنڈے باندھنے پر اعتراض کرنے والوں پر شر پسندوں کا حملہ

[]

نارائن پیٹ _ 19 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے  ناراین پیٹ ضلع کے دامر گدہ منڈل کے  کیاتن پلی گاوں میں واقع مسجد کے سامنے بھگوہ جھنڈے باندھنے پر مسلم طبقہ کی جانب سے کیے گیے اعتراض کیا گیا۔ جس پر اکثریتی طبقے کے شر پسندوں نے مسلمانوں کو دھمکی دی کہ مسجد کے سامنے ہی نہیں بلکہ مسجد کے میناروں پر بھی باندھ دیا جائے گا۔ اور  بارہ سے زائد اشرار کی ٹولی نے  مسلمانوں پر حملہ کیا۔

اس واقعہ کی اطلاع پر محمد عبدالہادی صاحب ایڈوکیٹ صدرمجلس اتحاد المسلمین ضلع‌محبونگر مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ جنرل سکریٹری سید سعادت الللہ حسینی مجلسی فلور لیڈر وصدر ٹاؤن مجلس ،محمد عبدالمعبود،محمد طاہر سنیر مجلس قاید نے دیہی سطح تک فرقہ پرستی کے زہر کے پھیلنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالیں دئے  جانے والے دیہاتوں میں اس قسم کی شر انگیزی کو افسوسناک قرار دیا۔

اور پولیس کی خاطیوں کے خلاف کارروائی سےمصلحتندانہ گریز کرنے کو تشویش ناک قرار دیا اور کہا کے سر پر گہرے مار کی وجہ سرکاری دواخانے ناراین پیٹ سے رات دو تا تین بجے کے دوران حسین نامی نوجوان کی سرکاری دواخانے محبوب نگر کو  علاج کیلے منتقل کیا گیا۔

مجلسی قایدین نے صبح کی اولین ساعتوں میں دواخانہ سرکاری محبوب نگر پہنچکر زخمی شخص کی مرہم پٹی اور سر کے اسکان کے بعد ملی مثبت رپورٹ اور مستحکم صحت کی ڈاکٹر رپورٹ کے بعد  ڈسچارج کروادیا اور قانونی چارہ جوئی کرتے ہوے موضع کے امن و امان کی فضاء کی برقراری کیلیے محکمہ مال و پولیس عہدیداروں سے تعاون کا مشورہ دیا اس موقع پر سجو پہلوان اور محمد ضمیر موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *