[]
سری ہری کوٹہ: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اتوار کی صبح میں پی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ سنگاپور کے 7سٹلائٹس کو ستیش دھون اسپیس سنٹر سے خلاء میں روانہ کیا اور ان سٹلائٹس کو مدار میں پہنچایا گیا۔
اسرو نے کہا کہ لفٹ آف کے23 منٹ بعد پرائمری سٹلائٹ علیحدہ ہوگیا اور اس کے بعد6 کو۔ پاسنجر سٹلائٹس کو مقرر مدار میں پہنچایا گیا۔
رواں ماہ چند ریان تھری کی کامیاب پرواز کے بعد اسرو کا یہ کمرشیل مشن سامنے آیا جو نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کے تعاون سے ممکن ہوپایا۔
اسرو کے صدر نشن ایس سومناتھ نے بتایا کہ پی ایس ایل ویC56۔ راکٹ نے پرائمری سٹلائٹ ڈی ایس۔ ایس اے کے بشمول سات، سٹلائٹس اور 6 دیگر کو پاسنجر سٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہونچایا۔
ہفتہ کے روز سے الٹی گنتی شروع ہوئی تھی۔ 25 گھنٹوں کی الٹی گنتی کے بعد44.4 میٹر طویل راکٹ نے پہلے لانچنگ پاڈ سے6:31بجے صبح اڑان بھری جبکہ اس کا وقت6:30 بجے صبح تھا۔
مدار میں پہنچنے کے سفر کے راستہ میں خلائی مبلہ آنے کے سبب اس کی اڑان میں ایک منٹ کی تاخیر کی گئی۔ ایس سومناتھ نے یہ بات کہی۔