[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں حزب اللہ کے شہید کمانڈروں کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام جبر اور استکباری طاقتوں کا مقابلہ صرف مسلح مزاحمت سے ہی ممکن ہے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں اور ملکوں کو آزادی کی اس جد و جہد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ استکباری طاقتوں کے منحوس وجود سے پاک مشرق وسطیٰ کا مشاہدہ کر سکیں۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے واضح کیا کہ طوفان الاقصی نے صیہونی حکومت کی کمزوریوں کو آشکار کرنے کے علاوہ اس غاصب رجیم کی تباہی کا سامان بھی فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں معصوم شہریوں کی نسل کشی کے نتیجے میں تمام تر تکالیف اور مصائب کے باوجود فلسطینی مزاحمت کو فتح حاصل ہوئی ہے۔