[]
حیدرآباد_ 16 فروری ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی کو ایک اور زبردست دھکہ لگا۔ سابق ریاستی وزیر پٹنم مہیندر ریڈی،ان کی اہلیہ و چیئرپرسن ضلع پریشد رنگاریڈی سنیتا مہیندر ریڈی، جی ایچ ایم سی کے ڈپٹی میئر ایم سری لتا شوبھن ریڈی، سابق میئر بونتو رام موہن، سابق ایم ایل اے ٹی کرشنا ریڈی، رنگاریڈی ضلع زیڈ پی کی چیرپرسن ٹی انیتا ریڈی اور دیگر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق انتمام نے پہلے ہی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی اسکےبعد سے ہی یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بی آر ایس پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ یی اطلاعات آج درست ثابت ہوئے ہیں یہ تمام کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بی آر ایس کے بعض قائیدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔