[]
حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے کنگ گروپ کے مختلف مقامات پر دھاوے کرتے ہوئے 76 لاکھ مالیتی بیرونی کرنسی اور 15لاکھ روپے کے علاوہ بے نامی جائیدادوں کوضبط کرلیا۔
اس کے علاوہ دبئی اور برطانیہ میں جائیدادوں کی موجودگی کا بھی پتہ لگایاہے۔
ذرائع کے بموجب ای ڈی کی جانب سے چنددن پہلے شہر کے مختلف مقامات پر دھاوے کئے گئے تھے۔
ان دھاؤں کے دوران بیرونی کرنسی اور بے نامی جائیدادوں کا پتہ چلالیاگیاہے۔یہ ملکیت باپ اور بیٹے کے نام پربتائی جاتی ہے۔