نو مسلم ارکان کو تحفظات کی فراہمی پر غور کرنے چیف منسٹر اسٹالن کا تیقن

[]

چینائی: ٹاملناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے آج ریاستی اسمبلی کو بتایا کہ ریاستی حکومت اسلام قبول کرنے والے پسماندہ طبقات‘ انتہائی پسماندہ طبقات کے ارکان کو تحفظات فراہم کرنے کی درخواست پر غور کرے گی۔

انہوں نے ایم ایم کے پارٹی کے فلور لیڈر ایم ایچ جواہر اللہ کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے اور ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔

جواہر اللہ نے شکایت کی تھی کہ مذکورہ برادریوں کے ارکان کو تحفظات فراہم کرنے سے انکار کیا جارہاہے کیونکہ انہوں نے اسلام قبول کیاہے۔

اسٹالن نے کہاکہ ڈی ایم کے حکومت جس نے ادی دراویڈار‘ پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات برادریوں کے سماجی‘ معاشی اور تعلیمی موقف کو فروغ دینے متعدد اقدامات کئے ہیں اور ان کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے‘ جواہر اللہ کی درخواست پر غور کرے گی۔

چیف منسٹر نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت 2000 کروڑ روپئے کے مصارف سے غیر مراعاتی یافتہ افراد کے فائدہ کے لیے دیہی علاقوں میں مکانات کی تزئین نو اور مرمت کرائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *