رائے بریلی کے عوام کو سونیا گاندھی کا جذباتی خط، کہا اب میرے خاندان کو سنھبال لینا

[]

نئی دہلی: کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر اور رائے بریلی سے پارٹی کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی نے ایک جذباتی خط لکھ کر رائے بریلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی عمر کی وجہ سے اب وہ علاقے کے لوگوں کی مزید خدمت نہیں کرسکیں گی۔

راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے ایک دن بعد گاندھی نے رائے بریلی کے لوگوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے اب الیکشن نہیں لڑ سکیں گی۔ جذباتی خط لکھتے ہوئے انہوں نے عوام سے اہل خانہ کو سنبھالنے کی اپیل بھی کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ دہلی میں میرا خاندان نامکمل ہے۔ رائے بریلی آکر میرا خاندان مکمل ہو جاتا ہے۔ میں جو کچھ بھی ہوں رائے بریلی کے لوگوں کی وجہ سے ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ہمارے خاندان کو سنبھال لیں گے۔ رائے بریلی سے میرا پرانا رشتہ رہا ہے، خاندان کا گہرا رشتہ رہا ہے۔

سونیا گاندھی نے لکھا، “ساس اور جیون ساتھی کو ہمیشہ کے لیے کھوکر میں آپ کے پاس آئی اور آپ نے میرے لئے اپنے آنچل پھیلا دئے۔ پچھلے دو انتخابات میں نامساعد حالات کے باوجود آپ چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑے رہے۔

میں یہ کبھی نہیں بھول سکتی۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میں جو کچھ بھی ہوں آپ کی وجہ سے ہوں اور میں نے ہمیشہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *