[]
الیکٹورل بانڈ کیا ہے؟
الیکٹورل یا انتخابی بانڈ ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے توسط سے کوئی شخص یا کاروباری ادارہ اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر سیاسی جماعتوں کو رقم عطیہ کر سکتا ہے۔ اس اسکیم کی دفعات کے تحت ہندوستان کا کوئی بھی شہری یا ملک میں قائم کردہ کوئی بھی ادارہ انتخابی بانڈ خرید سکتا ہے۔ یہ بانڈز 1000 روپے سے ایک کروڑ تک قیمت کے خریدے جا سکتے ہیں اور انہیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی تمام شاخوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے، اس طرح کے عطیات پر کوئی سود بھی عائد نہیں ہوتا۔