اے مہیشور ریڈی، اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر

[]

حیدرآباد: بی جے پی ہائی کمان نے آج الیٹی مہیشور ریڈی کو تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر کے طور پر تقرر کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کے فلور لیڈر کے علاوہ دیگر ممبران کا تقرر بھی پارٹی ہائی کمان ہی کرتی ہے۔

بی جے پی ہائی کمان نے پائل شنکر کو ڈپٹی فلور لیڈر، پلوائی ہریش بابو کو چیف وہپ، دھن پال سوریہ نارائنا کو وہپ، راکیش ریڈی کو خازن اور راما راؤ پاٹل کو آفس سکریٹری مقرر کیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ زعفرانی جماعت نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 8 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

آئی اے این ایس کے مطابق طویل تاخیر کے بعد آخر کار بی جے پی نے اے مہیشور ریڈی کو تلنگانہ اسمبلی میں پارٹی کا فلور لیڈر مقرر کیا ہے۔

اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے تقریباً2ماہ بعد صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی نے چہارشنبہ کے روز حلقہ اسمبلی نرمل کے رکن اے مہیشور ریڈی کو اسمبلی میں زعفرانی پارٹی کا فلور لیڈر مقرر کیا ہے۔

اسپیکر کے نام موسوم اپنے مکتوب میں کشن ریڈی نے انہیں بتایا کہ اے مہیشور ریڈی کو اسمبلی میں بی جے پی کا فلور لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ گذشتہ سال اپریل میں مہیشو رریڈی نے کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *