[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیردفاع امیر آشتیانی نے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب خطے کے دو اہم اسلامی ممالک ہیں جو خطے کی سلامتی اور سیکورٹی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع پر تاکید کرتا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی اور سلامتی کے امور پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
امیر آشتیانی نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ صہیونی حکومت وحشیانہ حملوں کے باوجود غزہ میں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہے۔ آج فلسطین دنیا کے مسائل میں سرفہرست ہے۔ خطے اور عالمی ممالک کو چاہئے اس موضوع کو اہمیت دیں۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے مفادات مشترک ہیں جن کو خطرات لاحق ہیں۔ آپس میں صلح و صفائی سے رہنا اور مذاکرات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔