[]
حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر 16فروری کو سنگور پروجیکٹ سے پانی کی سربراہی مسدود رہی گی۔ جمعہ کے روز 11 بجے دن سے سہ پہر 3 بجے تک پداپور پمپ ہاؤس کے مرمتی کے کام انجام دئیے جائیں گے۔
اس پس منظر میں شیخ پیٹ، بورابنڈہ ریزروائر اور لنگم پلی ریزروائر کے علاقوں میں سنگور سے پانی کی سربراہی چار گھنٹے تک روک دی جائے گی۔ اور بنجارہ ہلز اور ایراگڈا آبی ذخائر کے علاقوں میں پانی کی سربراہی میں خلل پڑیگا۔