حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ، اسرائیلی وفد کا ممکنہ دورہ مصر

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں حماس کے خلاف آپریشن میں اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد اسرائیل فلسطینی مقاومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہورہا ہے۔

صہیونی خبری ویب سائٹ واللا نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کو آگے بڑھانے کے لیے صہیونی وفد ممکنہ طور پر قاہرہ کا دورہ کرے گا۔

یاد رہے کہ صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل کے باوجود اسرائیل جنوبی غزہ میں شدید حملے کررہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *