گوانتانامو جیل سے رہا ہونے والے آخری دو افغان مجاہدین بھی کابل پہنچ گئے

[]

کابل: امریکہ نے گوانتانامو جیل میں برسوں سے بند آخری دو افغان قیدیوں کو رہا کر دیا اور وہ پیر کو وطن واپس پہنچ گئے۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے یہ اطلاع دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے کہا، “گوانتاناموبے کے حراستی کیمپ میں قید دو افغان قیدی امارت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے تمام قیدیوں کی رہائی مکمل کر کے دارالحکومت کابل واپس آ گئے ہیں۔”

قابل ذکر ہے کہ 2001 کے اواخر میں افغانستان میں امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے حملے کے بعد امریکی فوج نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ساتھ تعاون کے الزام میں بڑی تعداد میں افغان شہریوں کو گرفتار کیا اور ان کوگوانتانامو جیل میں بند کردیاجن میں طالبان کے ارکان بھی شامل تھے۔

سابق زیر حراست افراد میں افغانستان کی نگراں حکومت کے چند حاضر سروس عہدے دار بھی شامل تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *