[]
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پُلالاچیرو علاقہ میں خواتین نے پینے کے پانی کے لیے سڑک پراحتجاج کیا۔رات دیر ہوئے اس احتجاج کے سبب صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ان خواتین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے خالی ڈبوں کے ساتھ احتجاج کیا اور پانی کی عدم فراہمی پر حکومت پر شدید برہمی کااظہار کیا۔
ان خواتین نے کہا کہ ان کو کئی دنوں سے پینے کا پانی فراہم نہیں کیاجارہا ہے۔
انہوں نے اس مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ٹینکروں کے ذریعہ فراہم کیے جانے والے پانی کی معطلی پر برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں وہ سرکاری دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔