[]
چینائی: ٹاملناڈو کی متوطن سندھو جنوبی ہند میں ریلوے ٹکٹ انسپکٹر کی حیثیت سے تقرر کردہ پہلی جنس تبدیل کرنے والی خاتون بن گئیں۔
ان کا تقرر19 سال قبل ارناکلم میں عمل میں آیاتھا۔ بعدازاں ان کا تبادلہ ڈنڈیگل کیا گیا تھا اورگذشتہ14 سال سے وہیں خدمات انجام دیتی رہیں۔ ایک حادثہ میں زخمی ہونے پر انہیں ریلوے کے کمرشیل شعبہ میں تبادلہ کیاگیا۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کومخاطب کرتے ہوئے آج سندھو نے کہاکہ سماج میں قابل احترام موقف پانے جنس تبدیل کرنے والوں کوحصول تعلیم کیلئے سخت جدوجہد کرنا چاہئے اوران کاایقان ہے کہ تعلیم اورسخت محنت سے کتنی بھی ترقی کی جاسکتی ہے۔
جنس تبدیل کرنے والی پہلی خاتون ٹکٹ انسپکٹر نے یہ بھی کہاکہ ٹکٹ انسپکٹر تقررپر انہیں فخر ہے اوراس مقام کوحاصل کرنے انہوں نے سخت محنت کی ہے۔
اس بات کی یاددہانی ضروری ہے کہ سماج کے کئی شعبوں میں جنس تبدیل کرنے والوں کومسترد کرنے اورالگ تھلگ کرنے کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن وہ سپریم کورٹ کے سنگ میل فیصلہ کی مرہون منت ہے کہ انہیں تیسری جنس کی حیثیت سے تسلیم کیاگیااورسماج میں احترام کامقام عطا کیاگیا۔