[]
سوامی ناتھن کو بھارت رتن سے نوازنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا، ’’یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ حکومت ہند ڈاکٹر ایم ایس سوامیناتھن کو ہمارے ملک میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے بھارت رتن سے نواز رہی ہے۔ انہوں نے مشکل وقت کے دوران زراعت میں خود انحصاری حاصل کرنے میں ہندوستان کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا
انہوں نے کہا، ’’ڈاکٹر سوامیناتھن کی دور اندیش قیادت نے نہ صرف ہندوستانی زراعت کو تبدیل کیا ہے بلکہ اس نے ملک کی غذائی تحفظ اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا ہے۔ وہ ایسے شخص تھے جنہیں میں قریب سے جانتا ہوں اور میں ہمیشہ ان کی بصیرت اور ان کی کہی ہوئی باتوں کو توجہ دیتا تھا۔‘‘।”