[]
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ جب حکومت ڈیپ فیک کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجی تیار کر رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کی جانب یہ ایک بڑا قدم ہے۔ ڈیپ فیک ویڈیو بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تصاویر اور ویڈیوز کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی شخص کی جتنی زیادہ ویڈیوز اور تصاویر دستیاب ہوں گی، اتنی ہی اچھی ڈیپ فیک ویڈیو بنائی جا سکتی ہے۔ اس لیے لوگوں کو اپنی تصاویر و ویڈیوز کی حفاظت کو یقینی بنائے رکھنا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کی راز داری کو برقرار رکھیں۔ اس کے علاوہ ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے اس ویڈیو پر یقین کرنے سے پہلے کسی مستند ذریعے سے اس کے بارے میں معلومات ضرور حاصل کرلیں۔