سابق ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین نے بی آر ایس سے دیا استعفیٰ

[]

حیدرآباد۔ بی آر ایس لیڈر و جی ایچ ایم سی کے سابق ڈپٹی میٔر بابا فصیح الدین نے بی آر ایس پارٹی سےاستعفی دے دیا ہے۔

 

انہوں نے بی آر ایس سربراہ چندر شیکھر راؤ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 22 سال تک پارٹی کے لیے سپاہی کے طور پر کام کرتے رہے اور اس وقت پارٹی میں تحریک میں حصہ لینے والوں کے لیے تحفظ کا فقدان ہے۔

 

آج شام انہوں نے کانگریس پارٹی انچارج امور تلنگانہ دیپاداس منشی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے فصیح الدین نے بی آر ایس پارٹی چھوڑ دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *