[]
انہوں نے بتایا ’’وہ اپنی آلٹو گاڑی زیر نمبر جے کے -18B – 7201 میں کچھ چیزیں روٹی وغیرہ لانے کے لئے گیا تھا تب سے لاپتہ ہے اور گھر واپس نہیں لوٹا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جاوید احمد وانی ولد محمد ایوب وانی نامی یہ فوجی جوان لداخ میں تعینات تھا عید کی چھٹیوں کے لئے گھر آیا تھا۔
پولیس کے مطابق لاپتہ فوجی جوان کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔ دریں اثنا لاپتہ فوجی جوان کے اہلخانہ نے ان لوگوں جنہوں نے اس کو اٹھایا ہوگا، سے بیٹے کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔