مرکزی حکومت نے نہیں دیا بقایہ، لیکن بنگال حکومت نے منریگا مزدوروں کو رقم کی ادائیگی شروع کر دی!

[]

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ’’ہم ان سے نہ تو بھیک مانگنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان کی بھیک لینا چاہتے ہیں۔ ہم 21 فروری تک ان 21 لاکھ مزدوروں کے اکاؤنٹس میں پیسے ٹرانسفر کریں گے جنھیں 100 دن کام کرنے کے بعد مرکزی حکومت سے پیسہ نہیں ملا۔ لیکن یہ میرا پہلا قدم ہے۔ ہم ان مزدوروں کو راحت دیں گے۔‘‘ اپنے ایک بیان میں ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا تھا کہ سبھی ٹرینیں رد ہونے کے باوجود پارٹی کارکنان، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی نئی دہلی پہنچے تھے۔ وہ بس کے ذریعہ وہاں پہنچے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم سے میں نے کئی بار ملاقات کی تھی، لیکن اب تک ریاست کا بقایہ فنڈ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *